ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ضلعی عدالت کے منصف ڈی آر رینوکے کی بھٹکل میں تہنیت

ضلعی عدالت کے منصف ڈی آر رینوکے کی بھٹکل میں تہنیت

Thu, 29 Dec 2016 19:34:57    S.O. News Service

بھٹکل:29/ڈسمبر  (ایس او نیوز) عام طورپر سمجھا جاتاہے کہ انصاف دلانے میں منصف کا بہت بڑا رول ہوتا ہے، لیکن منصف کا کام  عدلیہ میں انصاف کا فیصلہ صادرکرنے کی حد تک ہی محدود ہوتا ہے، بھٹکل فسادات کے دوران میں نے  اطراف کے ماحول سے  کافی تجربہ حاصل کیا تھا، ان باتوں کا اظہار کاروارضلعی عدالت کے منصف ڈی آر رینوکے نے کیا، وہ یہاں  بھٹکل وکلاء تنظیم کی طرف سےمنعقدہ تہنیتی جلسہ میں تہنیت قبول کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ خیال رہے کہ موصوف 30 دسمبر کو وظیفہ یاب ہورہے ہیں۔

1993 کے فسادات کی یاد تازہ کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ان دنوں بھٹکل میں جب  مسلسل 8 مہینوں تک غیر اعلانیہ کرفیو نافذ تھا تو بھٹکل کے راستوں پر عوامی چہل پہل نہیں کے برابر تھی، ہرلی سال جیسے نواحی علاقوں سے آنے والے مزدور خوف کے مارے  گھروں کو لوٹ جاتے تھے،  مجھے آج بھی یہ بات ستاتی ہے کہ وہ لوگ اتنے  لمبے عرصے تک کھانے پینے ، پہننے کے لئے کیا کچھ کرتے رہے ہونگے، میرے دفتر میں کام کرنے والے اسٹینو گرافر خوف کی وجہ سے اپنے گھر میں رہنے کے بجائے اپنے بال بچوں کے ساتھ میرے ہی گھر پر قیام کئے ہوئے تھے، میں نے اُنہیں کافی ہمت دلائی لیکن وہ تیار نہیں ہوئے۔ اس زمانے میں جووکیل عدالت آیا کرتے تھے انہیں انگلیوں پر شمار کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ  بنگلورو ودھان سبھا سمیت ریاست کےمختلف مقامات پر 30سالہ طویل عرصہ تک خدمات کے عوض میں ملے تجربات سے میں بالکل مطمئن ہوں منصفہ ہرینی ، بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر دھنیا کمار جین موجود تھے۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ وکیل شنکر نائک نے استقبال کیا ، وکیل آر آر شریشٹی نے نظامت کی۔


Share: